نئی دہلی، 14؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ میں کوئی خاص پروگرام منعقد نہ کرنے پر حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری اور میڈیا انچارج جے رام رمیش نے ٹویٹ کیاکہ ہندوستان کی آزادی کی 25 ویں، 50ویں اور 60ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ کے تاریخی سینٹرل ہال میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ 75ویں سالگرہ کے موقع پر اس طرح کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔مسٹر رمیش نے کہا کہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر آزادی کا امرت مہوتسو پورے ملک اور بیرون ملک مشنوں میں کئی پروگراموں کی تنظیم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب 'ہر گھر ترنگا' مہم کے تحت لوگ 15 /اگست کو یوم آزادی سے قبل ترنگا لہرائیں گے۔